شہری کا آن لائن لیپ ٹاپ کا آرڈر لیکن پھر کیا چیز موصول ہوئی؟ جانئے 

شہری کا آن لائن لیپ ٹاپ کا آرڈر لیکن پھر کیا چیز موصول ہوئی؟ جانئے 
شہری کا آن لائن لیپ ٹاپ کا آرڈر لیکن پھر کیا چیز موصول ہوئی؟ جانئے 
سورس: Twitter/@Chinmaya_ramana

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے ای کامرس پلیٹ فارم ’فلپ کارٹ‘ (Flipkart)سے خریداری کرنے والے تسلسل کے ساتھ اپنی مطلوبہ چیز کی بجائے بے کار اشیاءآرڈر میں موصول ہونے کی شکایت کر رہے ہیں۔ اب ایسی ہی ایک اور شکایت سامنے آ گئی ہے، جس میں آدمی نے آرڈر تو لیپ ٹاپ کیا تھا مگر پیکیج سے ایک بڑا سا پتھر اور کچھ کاٹھ کباڑ برآمد ہو گیا۔
انڈیا ٹائمز کے مطابق ریاست کرناٹک کے شہر مینگلورو کے رہائشی اس متاثرہ صارف کا نام چنمایا رامنا ہے، جس نے ٹوئٹر پر اپنے ساتھ ہونے والے ہاتھ کے بارے میں لوگوں کو بتایا ہے۔اپنی ٹویٹ میں چنمایا نے لکھا ہے کہ ”میں نے فلپ کارٹ سے دیوالی سیل پر لیپ ٹاپ آرڈر کیا تھا اور آج پیکیج موصول ہوا، جس میں سے ایک بڑا سا پتھر اور کچھ ٹوٹی پھوٹی الیکٹرانک اشیاءبرآمد ہوئی ہیں۔“


چنمایا کی طرف سے باکس میں سے نکلی والی اشیاءکی تصاویر اور فلپ کارٹ سے خریداری کے سکرین شارٹس بھی شیئر کیے ہیں۔ چنمایا ٹویٹ میں لکھتا ہے کہ ”آج میں ہر بار فلپ کارٹ سے خریداری کرنے کے فیصلے پر بہت پچھتا رہا ہوں اور تہیہ کرتا ہوں کہ زندگی میں کبھی فلپ کارٹ سے کوئی چیز آرڈر نہیں کروں گا۔ لوگوں کو بھی میں یہی نصیحت کروں گا کیونکہ جب کوئی ایسا واقعہ ہوتا ہے تو فلپ کارٹ والے آپ کی مدد بھی نہیں کرتا اور آپ کلی طور پر بے آسرا رہ جاتے ہو۔“