"میں نےشوبز انڈسٹری میں کوئی دوست نہیں بنایا"، فیروز خان

"میں نےشوبز انڈسٹری میں کوئی دوست نہیں بنایا"، فیروز خان
سورس: @instgram/ferozekhan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی معروف اداکارفیروز خان کو اپنی سابق اہلیہ علیزے سلطان کی جانب سے عدالت میں پیش کیے گئے گھریلو تشدد کے ثبوت کی وجہ سے مداحوں اور مشہور شخصیات کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تاہم جواب میں  اداکار نے بھی اپنے تمام ناقدین کے لیے سوشل میڈیا پر ایک پیغام شیئر کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارفیروز خان نے انسٹا گرام سٹوری پر اپنا ایک پُرانا پوسٹ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے شوبز انڈسٹری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ "میں نے انڈسٹری میں کوئی دوست نہیں بنایا"۔فیروز خان کے مطابق وہ اپنے کیرئیر کے آغاز سے ہی شوبز انڈسٹری میں اکیلے ہیں تصویر کے کیپشن میں انہوں نے "ہیش ٹیک نمبر 1" لکھا ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ ان کی زندگی کا پہلا سبق ہے۔ تصویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ فیروز خان  متعدد ایوارڈز کے سامنے بیٹھے ہوئےہے، اس انسٹا اسٹوری کے زریعے انہوں نے خود پر تنقید کرنے والے شوبز ستاروں کو یاددہانی کروانے کی کوشش کی ہے کہ وہ اس بات سے آگاہ ہیں کہ شوبز انڈسٹری میں ان کا کوئی دوست نہیں ہے۔

واضح  رہے کہ پاکستانی اداکارہ اقراء عزیز نے فیروز خان کے ساتھ اپنے آنے والے پروجیکٹ میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔ساتھ ہی یاسر حسین، محسن اکرام احسن، سونیا مشال سمیت متعدد فنکاروں نے علیزے سلطان کے حق میں آواز اُٹھاتے ہوئے فیروز خان کی مخالفت کی ہے جبکہ فیروز خان سابق اہلیہ کی جانب سے لگائے گئے تشدد کے الزامات کو مسترد کر چکے ہیں۔

مزید :

تفریح -