ٹی 20ورلڈکپ، پاک بھارت میچ کی درست پیشن گوئی کرکے انعام جیتنے والے خوش نصیب کا نام سامنے آگیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اس ویب سائٹ پر موجود کوئز میں شمولیت کرکے درست پیشگوئی کرنیوالے خوش نصیب کا نام سامنے آیا، یہ قرعہ لاہور سے تعلق رکھنے والے محمد قاسم کے نام نکلا۔ محمد قاسم نے انعام کے طور پر 10لیٹر پیٹرول جیتا۔
یادرہے کہ ٹی 20ورلڈکپ کے بارے کوئز ویب سائٹ پر موجود ہے جس میں آپ بھی شرکت کرکے جیتنے کے حقدار بن سکتے ہیں، پاکستان اور انڈیا کے میچ بارے ہزاروں لوگوں نے اپنی آراءکا اظہار کیا اورڈیلی پاکستان کے سینکڑوں قارئین کی پیشگوئی درست نکلی ، درست پیشگوئی کرنیوالوں میں سے قرعہ محمد قاسم کے نام نکلا۔
اس انعام کی اطلاع ملنے پر محمد قاسم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انہیں اس کی سنجیدگی کا اندازہ نہیں تھا لیکن میچ کے بارے اپنے تاثرات کو کسی جگہ محفوظ کرنے کیلئے کوئز فارم پرکردیا تھا، جواب درست آنے پر انعام کی اطلاع ملی جس پر ابتدائی طورپر تو یقین ہی نہیں آیا ۔