ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی بلے باز بری طرح ناکام ، کپتان ، رضوان ،شاداب،حیدر علی سب فلاپ 

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی بلے باز بری طرح ناکام ، کپتان ، رضوان ،شاداب،حیدر ...
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی بلے باز بری طرح ناکام ، کپتان ، رضوان ،شاداب،حیدر علی سب فلاپ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ٹی 20 ورلڈ کپ کا رنگا رنگ ایونٹ آسٹریلیا  کے میدانوں میں جاری ہے جہاں  سپر 12 مرحلے کے بعد سیمی فائنل میں جانے کیلئے ٹیمیں جان لڑا رہی ہیں۔ قومی ٹیم سپر 12 مرحلے میں اپنا دوسرا میچ زمبابوے  سے ہار چکی ہے ۔

قومی ٹیم ایونٹ میں  بلے بازی کے شعبے میں بری طرح ناکام ہے ، ٹی 20 رینکنگ میں نمبر ون پر رہنے والے محمد رضوان کا بلا بھی رنز اگلنے سے قاصر ہے ، پاکستان نے اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف کھیلا جہاں محمد رضوان صرف  4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ، آج زمبابوے کے خلاف میچ میں بھی ان کی کارکردگی 14 رنز تک رہی ۔

بھارت کیخلاف کپتان بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائی ہی واپس لوٹ گئے ، عرصہ دراز تک ٹی 20 رینکنگ میں بلے بازی کے شعبے پر راج کرنے والے بابر اعظم  آج زمبابوے کے خلاف  چار رنز بنا کر کیچ تھما بیٹھے ۔

آل راؤنڈر شاداب خان نے بھارت کے خلاف پانچ ، آج زمبابوے کے خلاف 17 رنز بنائے ۔ حیدر علی نے بھارت کیخلاف دو اور زمبابوے کے خلاف کوئی رن نہیں بنائے ۔

دوسری جانب باؤلنگ کے شعبے کے حالات بھی کچھ اچھے نہیں شاہین شاہ آفریدی ابھی تک  کوئی وکٹ حاصل نہیں کر پائے ۔ شاہین نے بھارت کیخلاف چار اوورز میں 34 رنز دیے ، زمبابوے کیخلاف 4اوورز میں  29 رنز دیے ۔

نسیم شاہ نے بھارت کیخلاف چار اوورز میں ایک وکٹ حاصل کی جبکہ آج کے میچ میں  وہ بھی کوئی کارکردگی نہ دکھا سکے ۔ بھارت کیخلاف حارث رؤف نے دو اور آج زمبابوے کیخلاف  ایک وکٹ حاصل کی ۔

 بھارت کے خلاف میچ میں شان مسعود نے 52اور افتخار احمد نے 51 رنز بنا کر  قومی ٹیم کی  ذلت آمیز شکست  کو صرف شکست میں بدلا ،  آج کے میچ میں بھی شان مسعودکے  44 رنز نے  شکست  سے قبل بد ترین کے الفاظ  ختم کرائے ۔