زمبابوے سے شکست کے بعد شان مسعود کا بیان

زمبابوے سے شکست کے بعد شان مسعود کا بیان
زمبابوے سے شکست کے بعد شان مسعود کا بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پرتھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے بازشان مسعود نے کہا  شکست کے بعد مایوسی ہوتی ہے، دو میچز میں قریب آکر ہارنا کافی افسوس کی بات ہے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہر پوائنٹ کی اہمیت ہے اس گروپ میں کیوں کہ ہر ٹیم ٹف ہے،جب تک ٹورنامنٹ مکمل نہیں ہوتا آگے کا نہیں سوچ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاتھ میں اگلے تین میچز ہیں جس میں اچھا کرنے کی کوشش کریں گے، جو چیزیں ٹھیک چل رہی ہوتی ہیں ان کو چھیڑنے کی ضرورت نہیں ہوتی، ہم دوسری ٹیموں سے سیکھ ضرور سکتے ہیں لیکن ان کا انداز کاپی کرنا ضروری نہیں ہے۔ شان مسعود کا کہنا تھا کہ ان دونوں میچز میں اندازہ ہوجانا چاہیے کہ بابر اعظم اور رضوان کا اچھا سٹارٹ کتنا اہم ہے، وہ دونوں دنیا کے بہترین بیٹرز میں سے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم میں ہر پلیئر پر اپنی اپنی ذمہ داری ہے، آج ہم نے بطور بیٹنگ یونٹ اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی ،یہ قابل قبول نہیں ہے، جو آج ہم نے غلطیاں کیں وہ آئندہ نہیں دہرائیں گے،میں نے جس طرح اپنی وکٹ گنوائی اس پر مجھے کافی افسوس ہے،مجھے کھڑا رہ کر میچ جتوانا چاہیے تھا۔اس مایوسی کا حل یہی ہے کہ گراؤنڈ پر آکر اچھا کھیلیں۔

مزید :

T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -