'اگلی بار اصلی مسٹر بین بھیجنا' معاملہ زمبابوے کے صدر تک پہنچ گیا، ٹویٹ کرکے پاکستان کو پیغام دے دیا

'اگلی بار اصلی مسٹر بین بھیجنا' معاملہ زمبابوے کے صدر تک پہنچ گیا، ٹویٹ کرکے ...
'اگلی بار اصلی مسٹر بین بھیجنا' معاملہ زمبابوے کے صدر تک پہنچ گیا، ٹویٹ کرکے پاکستان کو پیغام دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہرارے (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی طرف سے اصلی مسٹر بین کی جگہ پاکستانی مسٹر بین زمبابوے بھیجنے کا معاملہ شدت اختیار کرگیا اور زمبابوے کے صدر بھی معاملے میں کودنے سے خود کو باز نہ رکھ سکے.

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شکست کے بعد اپنے ٹویٹ میں زمبابوے کے صدر نے اپنی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے پاکستان کو پیغام دیا کہ اگلی بار اصلی مسٹر بین بھیجنا.

زمبابوے کے صدر کے اس پیغام اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کی شاندار پرفارمنس نے بھارتی کرکٹ شائقین کو بھی پریشانی میں مبتلا کردیا ہے. صدر کے ٹویٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک بھارتی مداح نے درخواست کی کہ اگر انڈیا کے حوالے سے زمبابوے کے لوگوں کے دلوں میں کوئی خلش ہے تو میچ سے پہلے ہی بتا دیا جائے تاکہ معاملہ حل کیا جا سکے.

خیال رہے کہ 2016 میں پاکستانی مسٹر بین زمبابوے گئے تھے جہاں انہوں نے ایگریکلچرل شو میں فن کا مظاہرہ کیا تھا. پاک زمبابوے میچ سے قبل ایک زمبابوین شہری نے الزام عائد کیا تھا کہ انہیں اصلی مسٹر بین کی بجائے پاکستانی بین دے کر لوٹا گیا. اس شخص نے یہ دعوی بھی کیا تھا کہ ان کی ٹیم میچ میں اس دھوکے کا بدلہ لے گی اور اس کی بات حرف بحرف درست ثابت ہوئی.

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ اس شخص کے ٹویٹ کے بعد پاکستان اور زمبابوے کا میچ عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن گیا تھا. اس کے علاوہ پاک بین کے معاملے نے دونوں ملکوں کی کرکٹ میں ایک دلچسپ اور مزاحیہ مخاصمت کو بھی جنم دیا ہے.

مزید :

T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -