شادی کی تقریب میں رس گلے کم پڑنےپر لڑائی ، 22سالہ نوجوان ہلاک، متعدد افراد زخمی
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت میں ایک شادی کی تقریب کے دوران رس گلے کم پڑنے کےباعث لڑکے اور لڑکی والوں کا جھگڑا ہو گیا جس میں ایک 22 سالہ نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اتر پردیش کے شہر آگرا میں شادی کی تقریب کے دوران رسم کے موقع پر رس گلے کم پڑ گئے جس پر لڑکے والوں اور لڑکی والوں میں پہلے تلخ کلامی ہوئی ،بات ہاتھا پائی پر پہنچی، اسی ہاتھا پائی میں ایک شخص نے چاقو کے وار سے 22 سالہ نوجوان کی جان لے لی جبکہ جھگڑے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتول کے والدین کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔