اداکارہ مہربانو نے اپنی شادی کی تصدیق کردی،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اداکارہ مہربانو نے اپنی شادی کی تصدیق کردی،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
اداکارہ مہربانو نے اپنی شادی کی تصدیق کردی،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
سورس: @instagram/meharbano

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی مشہور ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو "کی  اداکارہ مہربانو نے اپنی شادی کی تصدیق کر دی ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تفصیلا ت کے مطابق کچھ دن قبل  مشہور سٹائلسٹ سعد سمیع  نے مہربانو کی مہندی اور شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اداکارہ  نے شادی کرلی ہے البتہ   مہربانو نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔ تاہم اب اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر شوہر کے ساتھ شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے شادی کی خبروں کی  تصد یق کردی ہے۔تصاویر میں ’میرے ہم نشین‘ کی اداکارہ کو ان کے شوہر، دوستوں اور اہلِ خانہ کے ساتھ  دیکھا جا سکتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Yratta (@yrattamedia)

 مہربانو کو ان کے مداحوں سمیت  آئمہ بیگ، نادیہ افغان، حرا مانی، یاسر جسوال سمیت دیگر شوبز شخصیات کی جانب سے شادی کی مبارکباد دی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ"میرے پاس تم ہو"،" غلطی"،" خدا اور محبت" جیسےمشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانےوالی اداکارہ مہربانو نے پاکستان شوبز انڈسٹری کے پروڈیوسر شاہ رخ علی  سے شادی کی ہے جن سے رواں برس فروری میں انہوں نے خفیہ طور پر منگنی کی تھی۔

مزید :

تفریح -