فلسطین اور کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین پامالی کو روکنا ہم سب کا فرض ہے: کشمیر کمیٹی جدہ

فلسطین اور کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین پامالی کو روکنا ہم سب کا فرض ہے: ...
فلسطین اور کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین پامالی کو روکنا ہم سب کا فرض ہے: کشمیر کمیٹی جدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مکہ مکرمہ (محمد عامل عثمانی ) کشمیرکمیٹی جدہ کے صدر  مسعود احمد پوری و  دیگر اراکین  محمدعامل عثمانی ،  سردار محمداقبال یوسف ، نصراقبال سردار خان ، عامر غنی میر ، جان گلزار ، شریف زمان ، ڈاکٹرعارف خورشید اورفضل الرحمن میمن  اور سردار وقاص عنایت اللہ  نے کہا ہے کہ  پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود پاکستانی و کشمیری شہری 27 اکتوبر 1947 کو کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف آج یوم سیاہ منا رہے ہیں ۔

کشمیر کمیٹی جدہ نے   غزہ کی صورتحال پر او آئی سی کے غیر معمولی ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے آئے ہوئے پاکستان کے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی غزہ اور مسئلہ فلسطین کے حوالے سےاس بیان   کی تائید کی ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ پاکستان واضح طور غزہ میں اسرائیلی حملے کی مذمت کرتا ہے، سعودی عرب اور پاکستان کا فلسطین اور کشمیر پر ایک موقف ہے -
کشمیر کمیٹی نے ایک بار پھردہرایا ہے کہ  فلسطین اور کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین پامالی اور نسل کشی کو روکنا ہم سب کا اولین فرض ہے، فلسطین اور بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں ظلم و بربریت کو ختم کیے بغیر عالمی امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔