مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف کے علی محمد خان کا مؤقف بھی آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں تحریک انصاف کے وفد نے جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس کے بعد اب وفد میں شامل علی محمد خان کا بیان بھی سامنے آگیا۔
ملاقات کے بعد سینئر صحافی حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کاکہناتھاکہ سیاستدان ہم ضرور ہیں لیکن ہمارا کلچر ہے کہ جہاں کوئی فوتگی وغیرہ ہو تو سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر وہاں دعا اور تعزیت کیلئے ضرورجاتے ہیں، سانحہ باجوڑ بھی ہواتھا اور پھر مولانا کی خوشدامن کا انتقال ہوا تھا تو اس لیے وہاں حاضر ہوئے، ایجنڈے پر سیاست نہیں تھی تو زیادہ سیاسی باتیں نہیں ہوئیں البتہ مغرب کی نماز ہم نے اکٹھی پڑھی ۔