جنوبی افریقہ کیخلاف میچ سے قبل پاکستان ٹیم کو دھچکا، حسن علی بخار میں مبتلا، میچ سے باہرہوگئے

چنائے (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، فاسٹ بولر حسن علی بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے جنوبی افریقا کے خلاف میچ سے باہر ہوگئے۔
جیونیوز کے ذرائع کے مطابق حسن علی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے تاہم اب پی سی بی کے مطابق حسن علی کل جنوبی افریقا کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے،انہیں بخار کی وجہ سے آرام دیا جائے گا۔ذرائع کا کہناہے کہ حسن علی کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم 14 اکتوبر کو بھارت، 20 اکتوبر کو آسٹریلیا اور پھر 23 اکتوبر کو افغانستان سے شکست کے بعد ورلڈکپ سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے راستے دشوار کر چکی ہے۔پاکستان آج چنائے کے چدم برم سٹیڈیم میں میگا ایونٹ کی مضبوط ترین ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گا۔