50 روپے واپس نہ کرنے کا تنازعہ شہری کی جان لے گیا

50 روپے واپس نہ کرنے کا تنازعہ شہری کی جان لے گیا
50 روپے واپس نہ کرنے کا تنازعہ شہری کی جان لے گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاڑکانہ(ویب ڈیسک)  نواحی علاقے گوٹھ مندرا میں 50  روپے ادھار واپس نہ کرنے پر رشتے داروں نے گلاب جونیجو نامی ایک شخص کو قتل کر دیا ۔

پولیس کے مطابق   ادھار کی رقم واپس نہ ملنے پر 3 ملزمان عمران ، محمد علی اور زوہیب جونیجو نے تلخ کلامی کے بعد ڈنڈوں اور چھریوں سے گلاب جونیجو پر حملہ کر دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔واقعہ کے بعد تینوں ملزمان فرار ہوگئے  جبکہ لاش کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر مردہ  خانے منتقل کردیا اور بعدازاں لواحقین کے حوالے کردی۔ 

پولیس نے ورثا کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔

مزید :

جرم و انصاف -