سگیاں پل ، بادامی باغ کے علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے ، 2ڈاکو ہلاک ، 3فرار 

  سگیاں پل ، بادامی باغ کے علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے ، 2ڈاکو ہلاک ، 3فرار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

لاہور(کرائم رپورٹر) تھانہ لوئر مال کے علاقہ سگیاں پل کے قریب رات گئے مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 2 فرار ہو گئے۔ ہلاک ڈاکو کی شناخت وحید کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو وحید ریکارڈیافتہ تھا۔پولیس نے مفرور ڈاکوﺅں کی تلاش شروع کر دی۔دوسری جانب بادامی باغ کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک فرار ہو گیا۔ناکے پر پولیس کے روکنے پر ڈاکوﺅں نے فائرنگ کر دی۔ہلاک ڈاکو کی شناخت حبیب کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو ریکارڈ یافتہ تھا۔

 مبینہ پولیس مقابلے

مزید :

صفحہ آخر -