مسئلہ کشمیر ، فلسطین کو حل کئے بغیر دنیا میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ، پرویز اشرف
اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر تقسیم پاک و ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے، خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ضروری ہے،پاکستان نے ہمیشہ علاقائی و عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کےلئے آواز بلند کی ہے سپیکر قومی اسمبلی نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کا کشمیری عوام کی تمام علاقائی و عالمی فورمز پر سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کو جاری رکھنے کے غیر متزلزل عزم کو دہرایا سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آج کا دن اس اندوہناک واقعہ کی یاد دلاتا ہے جب 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی حکومت نے اپنی فوجیں کشمیر کی سر زمین پر اتار کر غاصبانہ قبضہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام پر انسانیت سوز مظالم ڈھائے جن کی دنیا کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی گزشتہ 7 دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر کی عوام کو بدترین ریاستی دہشتگردی کا نشانہ جا رہا ہے بھارت کا انسانیت سوز مظالم کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں سیکڑوں خواتین کی عصمت دری اور کشمیری نوجوانوں کو پیلٹ گن کے ذریعے بینائی سے محروم کرنا روزمرہ کا معمول بنایا ہوا ہے۔انہوں نے بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت کو تبدیل کر کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف اور حق خودارادیت کے حصول کےلئے کشمیری عوام کی مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 7 دہائیوں سے زیادہ عرصے سے کشمیری عوام نے لازوال قربانیاں پیش کیں ہیں جن کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی انہوں نے تحریک آزادی کشمیر کے ہیروز سید علی گیلانی، مقبول بٹ، برہان وانی، یاسین ملک سمیت تحریک آزادی کشمیر کے دیگر حریت رہنماو_¿ں کی جدو جہد اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے ہیروز کی جدو جہد کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائےگا مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو حل کیے بغیر دنیا میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہو سکتا انہوں نے اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں ہونے والی سنگین انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لینے اور مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا کہا۔۔
پرویز اشرف