پارٹی کے عام امیدوار کے طور پر انتخابات لڑوں گا،کیپٹن (ر) صفدر

 پارٹی کے عام امیدوار کے طور پر انتخابات لڑوں گا،کیپٹن (ر) صفدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

اسلام آباد( آن لائن ) مسلم لیگ( ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا یہ کہنا آن ریکارڈ ہے کہ ایک وقت آئے گا جب نواز شریف کی منت ترلے کر کے لایا جائے گا، مجھے کسی وزارت کی کوئی خواہش نہیں ہے، میں پارٹی کے ایک عام امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لوں گا۔ایک سوال کے جواب میں مریم نواز کے شوہر نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کئی سیاسی رہنما آئے لیکن چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے دور حکومت میں ملک کی معیشت کا جنازہ نکال دیا،عمران خان بلے کو چھوڑ دیں میں شیر چھوڑ دیتا ہوں پھر میانوالی اور مانسہرہ سے الیکشن لڑ لیتے ہیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔

کیپٹن (ر) صفدر

مزید :

صفحہ آخر -