محکمہ داخلہ پنجاب کا دسمبر سے اسلحہ لائسنس کے اجراءپر عائد پابندی اٹھانے کا اعلان 

محکمہ داخلہ پنجاب کا دسمبر سے اسلحہ لائسنس کے اجراءپر عائد پابندی اٹھانے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

 لاہور (آن لائن) محکمہ داخلہ پنجاب نے رواں سال ماہ دسمبر سے اسلحہ لائسنس کے اجراءپر عائد پابندی اٹھانے کا اعلان کر دیا۔ بتایاگیا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب صرف صوبے کے ان شہریوں کو اسلحہ لائسنس جاری کرے گا جو ہر سال ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے مطابق ٹیکس نادہندگان سمیت جرائم پیشہ افراد کے ساتھ ساتھ ریکارڈ یافتہ افراد کو بھی اسلحہ لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔ محکمہ داخلہ پنجاب اسلحہ لائسنس کے اجراءکے لیے ٹیکس دہندگان کا ریکارڈ ایف بی آر سے حاصل کرے گا۔

محکمہ داخلہ پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -