ہائیکورٹ نے پی آئی کی نجکاری کے خلاف درخواست خارج کردی 

ہائیکورٹ نے پی آئی کی نجکاری کے خلاف درخواست خارج کردی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

لاہور ( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے قومی ایئر لائنز ( پی آئی اے )کی نجکاری کے خلاف دائر درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردی ۔ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے نبیل جاوید کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل کے پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی ۔ دائر درخواست میں نگراں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نگراں وفاقی حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ، آئین کے مطابق نگراں حکومت صرف روزمرہ کے کام کرسکتی ہے ۔ استدعا کی گئی تھی کہ عدالت نگراں حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی نجکاری کے اعلان کو کالعدم قرار دے ۔

مزید :

صفحہ آخر -