عدالتی حکم پر10 برس بعد زمیندار  کی قید سے ملازم اور فیملی بازیاب

  عدالتی حکم پر10 برس بعد زمیندار  کی قید سے ملازم اور فیملی بازیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر دس برس بعد زمیندار کی قید سے ملازم اور فیملی کو بازیاب کروا لیا گیا۔ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خاں نے سخاوت کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے ملک شعیب کھوکھر ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پاکپتن کے رہائشی جاوید نامی زمیندار نے دس برس سے ملازم سخاوت اور اسکی فیملی کو حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے ،جبری مشقت کرائی جاتی ہے اور اجرت بھی نہیں دی گئی، استدعا ہے کہ ملازم اور فیملی کو بازیاب کروا کر آزاد کیا جائے۔لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پاکپتن پولیس نے ملازم سخاوت اور فیملی کو بازیاب کراکے عدالت میں پیش کردیا۔ عدالت نے ملازم اور فیملی کے ارکان کو آزاد کرنے کا حکم دے دیا۔ 

فیملی بازیاب

مزید :

صفحہ آخر -