فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی بمباری کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، مقررین
چناب نگر (نامہ نگار )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام میں منعقدہ مرکزختم نبوت میں 42 ویںعظیم الشان سالانہ آل پاکستان ختم نبوت کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری میں صیہونی فوج میں موجود 600 سے زائد قادنیوں کے بھیانک کردار کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اسرائیل میں حائفہ کے مقام پر قادیانی مرکز مسلسل عالم اسلام کے خلاف جاسوسی کر کے استعمار ی اور صیہونی طاقتوں کی خوشنودی کے لیے کام کر رہا ہے۔ قادیانی گروہ ہمیشہ سے بیت ا لمقدس کی تولیت مسلمانوں کو دینے کی مخالفت کر نے کے اسلام دشمن عزائم پر قائم ہے۔ عالم اسلام اور انسانی حقوق کی تنظیمیں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد اور نصرت کر کے اسرائیلی فوج پر عالمی قوانین کے تحت جنگی جرائم کے مقدمات قائم کریں ۔مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلامی قوتوں کی بقاءو سلامتی کا ضامن اور امت میں اتحاد ویگانگت کی علامت ہے۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی پر امن جدوجہد اور عدم تشدد پر مبنی تبلیغی جدوجہدسے سینکڑوں قادیانی ، قادیانیت ترک کرکے حلقہ بگوش اسلام ہو رہے ہیں ،تحفظ ختم نبوت کے مقدس مشن کی ترویج واشاعت کرنے والے تکوینی افرادرحمت خداوندی کے حصول اور شفاعت محمدی کے اولین مستحق ہیں۔ اقتدار کی رہداریوں میں موجود اسلام و ملک دشمن عناصر اور قادیانی نواز لابیاں تحفظ ختم نبوت جیسے مقدس فریضہ کو متنازعہ بنانے میں مصروف ہیں ۔مقررین نے مزید کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر کمپرومائز کرنے والے اور قادیانیوں کوپرموٹ کرنے والے اسلام اور ملک کے غدار ہیں۔ ہم دنیا کے آخری کونے تک غداران ختم نبوت کا تعاقب جاری رکھیںگے۔ کانفرنس کی ابتدائی نشستوں کی صدارت امیر مرکزیہ پیر حافظ ناصرالدین خاکوانی ،نائب امیر مرکزیہ خواجہ عزیز احمد، سائیں عبدالمجیب قریشی نے کی۔ کانفرنس کا آغاز خانقاہ کندیاں شریف کے سجادہ نشین مولانا خواجہ خلیل احمد پرسوز دعا سے ہوا۔ جبکہ کانفرنس سے جمعیت علماءاسلام کے مولانا محمد امجد خان، عالمی مجلس تحفظ ختم نوت کے مولانا مفتی محمد حسن لاہور، مولانا عزیز الرحمن جالندھری، مولانا اﷲ وسایا، مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی، مولانا قاضی احسان احمد، مولانا عزیزالرحمن ثانی ،مولانا ڈاکٹر عبدالواحد قریشی لاہور،مولانا انوارالحق حقانی کوئٹہ ،مولانا عبد اللہ پہوڑ،مفتی محمد معاذ چکوال ،مرکزی جمعیت اہلحدیث کے علامہ ابتسام الہی ظہیر،بریلوی مسلک کے مولانا محمد حسان چشتی ،قاری خلیل احمد بدھانی ،مفتی عظمت اللہ بنوں ، مفتی محمد ذکاءاللہ ساہیوال ، مولانا ضیاءالدین آزاد، مولانا علیم الدین شاکر، مولانا محمد اویس، مولانا عارف شامی ،مولانا محمد قاسم رحمانی، مولانا عبدالحکیم نعمانی، مولانا راشد مدنی سندھ، مولانا محمد طارق معاویہ، مولانا مختار احمد، مولانا فقیر اﷲ اختر، مولاناحافظ محمد انس ،مولانا محمد حسین ناصر، مولانا عبدالستار گورمانی، مولانا محمد خالد عابد ،مولاناعابد کمال حقانی، مولانا عبدالرزاق مجاہد، مولانا عبدالنعیم، مولانا محمد وسیم اسلم ،مولانا عبدالرشید غازی ،مولانامحمد حنیف سیال ،مولاناتجمل حسین اور مولانا محمد ساجد ،مولانا سید سلمان شاہ ،مولانا ضیاءالرحمن سندھو، مولانا محمد احمد کوئٹہ ، مولانا عنایت اللہ کوئٹہ ،مولانا محمد ابراہیم ادھمی ،مولانا سیف الرحمن فیصل آباد ، مفتی لطف اللہ میمن ، مولانا قاری محمدانورانصر چونڈا ، بابا خورشید احمد راولپنڈی ، اورمولانا عبدالرزاق کرک سمیت متعدد دینی و مذہبی رہنما_¶ں نے اظہار خیال کیا۔
ختم نبوت کانفرنس