ای پروکیورمنٹ سسٹم بہترین ماڈل ، ٹینڈرز کی بولی اور منظوری آن لائن گی : ثاقب ظفر 

ای پروکیورمنٹ سسٹم بہترین ماڈل ، ٹینڈرز کی بولی اور منظوری آن لائن گی : ثاقب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

ملتان(نیوز ر پورٹر)جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے سرکاری محکموں میں ٹینڈرنگ اور خریداری کے عمل میں شفافیت لانے کے لئے ای پروکیورمنٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساﺅتھ پنجاب کیپٹن(ر)ثاقب ظفر کی صدارت میں ای پروکیورمنٹ سسٹم لانچ کرنے کے حوالے اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ساوتھ(بقیہ نمبر27صفحہ6پر )

 پنجاب محمد حیات لک،سیکرٹری فاریسٹ سرفرازخان مگسی، سیکرٹری سروسسز انجینئیر امجد شعیب خان ترین، سیکرٹری سپشلائزڈ ہیلتھ کئیر افضل ناصر خان اور محکمہ ہاوسنگ، ہائر ایجوکیشن، سکول ایجوکیشن اور ہوم ڈیپارٹنمنٹ کے ایڈیشنل سیکرٹریز نے شرکت کی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں بارے ٹینڈرنگ اورمختلف آرٹیکلز کی خریداری کے لئے ای پروکیورمنٹ سسٹم بہترین ماڈل ہے جوکہ پوری دنیا میں رائج ہے۔انہوں نے بتایا کہ ای پروکیورمنٹ کے الیکٹرانک سسٹم سے وقت کی بچت ہوگی اور ٹینڈرز کی بولی اور منظوری آن لائن دی جاسکے گی۔کیپٹن(ر) ثاقب ظفر نے بتایا کہ ای پروکیورمنٹ سسٹم بلیک لسٹ ہوجانیوالی کمپنیوں کی آسانی سے نشاندہی کر سکتا ہے اور ایسی کمپنیاں کسی بھی ٹینڈر میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔انہوں نے بتایا کہ چیف سیکرٹری پنجاب زاہداختر زمان تمام محکموں میں ای پروکیورمنٹ سسٹم لانچ کرنے کے خواہاں ہیں۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ٹینڈرنگ کا پرانا نظام ترک کرکے ڈیجالائزڈ سسٹم اپنا جائے۔انہوں نے ہدایت کہ تمام محکمے پی آئی ٹی بی کے ذریعے افسران کو ای پروکیورمنٹ سسٹم کی ٹریننگ دلوائیں جبکہ ٹریننگ حاصل کرنیوالے افسران بطور ماسٹر ٹرینرز دیگر اہلکاروں کو تربیت دیں گے۔انہوں نے الیکٹرنک فائلنگ سسٹم کو بھی اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی۔