جامعہ زکریا ،شعبہ فزکس سائنس فیکلٹی میں مختلف پروگرامز کی منظوری

   جامعہ زکریا ،شعبہ فزکس سائنس فیکلٹی میں مختلف پروگرامز کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان ( سٹاف رپورٹر)بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان شعبہ فزکس میں بورڈ آف فیکلٹی آف سائنس کا اجلاس زیر صدارت ڈین فیکلٹی آف سائنس پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد منعقد ہوا . اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی انڈر گریجوایٹ اور پوسٹ گریجوایٹ پالیسی 2023 کے تحت سائنس فیکلٹی کے 13 شعبہ جات اور ان سے منسلک الحاق کالجوں کے لیے اے ڈی (بقیہ نمبر1صفحہ6پر )

ایس پروگرام اور بی ایس پروگرامز کی سکیم آف سٹڈیز اور کورسز کی منظوری دی گئی . اجلاس میں یونیورسٹی کے مختلف پروگرامز میں اندرونی اور بیرونی ممتحن کی بھی منظوری دی گئی۔واضح رہے کہ ڈین پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمدکا شمار فرض شناس و قابل ترین پروفیسرز میں ہوتا ہے ‘انہی کی بھرپور کاوشوں سے ہی شعبہ فزکس میں فیکلٹی آف سائنس کا قیام عمل میں لایا گیا جس سے نہ صرف جنوبی پنجاب بلکہ ملک کے مختلف حصوں سے طلبہ بھرپور استفادہ کررہے ہیں۔