میگا پروجیکٹ ایکسس پنجاب اقتصادی ترقی میں جدت لیکرآئے گا،عمران امین
ملتان(پ ر) پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب بھی کہا جاتا ہے، نے شہر کی بڑھتی ہوئی تجارتی سرگرمیوں کو (بقیہ نمبر2صفحہ6پر )
ایک نئی سمت دینے کے لئے ایک اور میگا انفراسٹرکچر پراجیکٹ ایکسس کا آغاز کیا ہے۔ایکسس، 'رن وے' ریٹیل ڈسٹرکٹ میں دس عمارتوں پر مشتمل ایک زون ہے، جو سی بی ڈی پنجاب کے مرکز میں واقع ہوگا۔ 1.2 کنال کے اوسط سائز پر مشتمل ہے، اتھارٹی نے ابتدائی طور پر تین عمارتیں شروع کی ہیں۔ ان عمارتوں میں 600 سے زیادہ گاڑیوں کی گنجائش کے لیے الائیڈ پارکنگ کی سہولت ہوگی جس میں بشمول سی بی ڈی پنجاب کا ریٹیل ہائپر مال، انٹرٹینمنٹ ہب، اور ہاسپیٹیلیٹی ڈسٹرکٹ شامل ہیں۔ پروجیکٹ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، سی ای او سی بی ڈی پنجاب، عمران امین کہا کہ ایکسس کو عالمی معیار کے ریٹیل ہب بنانے کے لیے اتھارٹی پر عزم ہے۔ یہ منصوبہ ایک متحرک کاروباری منظر نامے کو تیار کرنے میں مدد دے گا اور لاہور کا سب سے بڑا ریٹیل مرکز بنے گا۔ پنجاب کی شہری ترقی میں ایک اہم قدم کے طور پر، اتھارٹی پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔