وزیراعلی کا شعبہ صحت میںاصلاحات لانے کےلئے کلئیر ویژن ہے،رضوان قدیر 

وزیراعلی کا شعبہ صحت میںاصلاحات لانے کےلئے کلئیر ویژن ہے،رضوان قدیر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار )ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا ہے کہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم(بقیہ نمبر25صفحہ6پر )

 کرنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا صحت کے شعبے میں انقلابی اصلاحاتی لانے کے لئے کلئیر ویژن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ٹاو_ن ہسپتال نیو ملتان کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر رضوان قدیر نے لیبر وارڈ،میڈیسن فارمیسی اور طبی سہولیات کی انسپکشن کی۔ڈپٹی کمشنر نے ادویات کا ریکارڈ مرتب کرنے پر سٹور انچارج کی سرزنش بھی کی ڈپٹی کمشنر نے مریضوں سے ملاقات کی اور انکو فراہم علاج و معالجہ بارے دریافت کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سرکاری ادویات اور ٹیسٹوں کی سہولت 24 گھنٹے فراہم کی جارہی ہیں۔ٹاو_ن ہسپتالوں کو مثالی بناکر شہریوں کی دہلیز پر طبی سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ تمام بنیادی مراکز صحت پر گائنی اور بنیادی طبی سہولیات میسر ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر شہر اولیامیں بھرپور انداز میں ہفتہ صحت منایا جا رہا ہے جس میں 8 بنیادی امراض کی تشخیص اور ان کے علاج معالجہ کی سہولیات بھی دی جا رہی ہیں۔