وہاڑی میں یوم سیاہ کشمیر بھر پور انداز سے منایا جائے گا ،انتظامات مکمل
وہاڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) حکومت پنجاب کی (بقیہ نمبر23صفحہ6پر )
ہدایت پر ضلع وہاڑی میں 27اکتوبر2023یوم سیاہ کشمیر بھر پور انداز سے منایا جائے گا۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ڈی سی آفس سے ضلع کونسل تک ریلی نکالی جائے گی ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کریں گے ریلی میں ضلع بھر کے تمام افسران و ملازمین بھر پور انداز سے شرکت کریں گے تحصیل بوریوالا میں میونسپل کمیٹی تا پریس کلب او رتحصیل میلسی میں میونسپل کمیٹی تا ریلوے پھاٹک تک ریلی کا انعقاد کیا جائے گا جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنرز کریں گے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ضلع بھر میں نمایاں جگہوں پر بلیک بینر، پینا فلیکس اور سٹریمر آویزاں کر دیئے گئے ہیں اس کے علاوہ سکولوں اور کالجز میں یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا اور طلبہ وطالبات تقاریر کے ذریعے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے