ڈیسکون انجینئرنگ اور اینگرو پولیمرکے مابین ایسٹ لائف سائیکل مینجمنٹ کا معاہدہ طے پاگیا
ملتان(پ ر)ڈیسکون انجینئرنگ لمیٹڈ (DEL) اور اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ (EPCL) نے اپنی تیس(بقیہ نمبر20صفحہ6پر )
سالہ شراکت داری کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے مفاہمت کی ایک اوریاداشت پر دستخط کردیے ہیں۔یہ اہم سنگ میل، آپریشنز کی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے پلانٹس کی دیکھ بھال، شٹ ڈان،اعتماد اور کارکردگی کے لیے انتظامی شعبہ میں باہمی تعاون کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔مفاہمت کی یاداشت پر ڈیسکون انجینئرنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تیمور سعید اور اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جہانگیر پراچہ نے باضابطہ طور پر دستخط کیے جس سے صارفین کی طویل المدتی بہتری کے لیے دونوں اداروں کے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار ہوتاہے۔ ڈیسکون انجینئرنگ کے سی ای او تیمور سعید نے کہا کہ،مفاہمت کی یہ یادداشت ڈیسکون انجینئرنگ لمیٹڈ اور اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ کے درمیان پائیدار شراکت داری کا ثبوت ہے۔ اینگرو پولیمر کے ساتھ اپنے تعاون سے ہم اپنے صارفین کو بہترین سروسز فراہم کرنے کے لیے بیرون ملک تجربہ کو استعمال میں لانے کے لیے پرعزم ہیں۔ صنعتی ترقی کے لیے ہم اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔ اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ کے سی ای او جہانگیر پراچہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ،پلانٹ کی دیکھ بھال اور اثاثہ جات کے انتظام میں بہترین کارکردگی پیش کرنے کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔ اس معاہدے سے پائیدار اور قابل اعتماد آپریشنز کے لیے ہماری لگن کو تقویت ملتی ہے۔ یہ شراکت داری ہمارے کلائنٹس کے ساتھ ساتھ انڈسٹری کے لیے بھی بہترین مواقع پیدا کرے گی۔