جعلیچالان کرکے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے اے ایس آئی سمیت چار پولیس اہلکار گرفتار،حوالات میں بند

جعلیچالان کرکے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے اے ایس آئی سمیت چار پولیس اہلکار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ایس ڈی انویسٹی گیشن نے تھا(بقیہ نمبر7صفحہ6پر )

نہ کوٹ مٹھن کی حدود میں نیشنل ہائی وے بے نظیر برج روڈ پر ٹریفک پولیس کے اے ایس آئی سمیت چار اہلکاروں کو لوٹ مار کرنے پر گرفتار کروا کر تھانہ کوٹ مٹھن پولیس کے حوالے کردیا ۔ایس ایچ او نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کو حوالات میں بند کردیا ۔تفصیل کے مطابق عوامی شکایت موصول ہوئی کہ چار ٹریفک پولیس اہلکاران جعلی ڈیوائسسز کا استعمال کر کے آﺅٹ آف بِیٹ لوگوں کے جعلی چالان کرکے لوٹ مار کرتے ہیں اور لوگوں سے بھاری جرمانے وصول کر رہے ہیں ۔ایس پی انویسٹی گیشن نے دوران گشت چھاپہ مار کر ٹریفک ملازمین کو گرفتار کر کے دوران کارروائی جعلی چالان والی ڈیوائس بھی برآمد کرلی۔ پکڑے گئے ملازمین میں اے ایس آئی ثنااللہ، محمد جمشید،جمشید حسین اور محمد افضل شامل ہیں۔پکڑے گئے ملزمان کافی دنوں سے بینظیراپروج روڈ پر مختلف جگہوں پر ناکہ لگاکر راہگیروں کو لوٹتے تھے اور آﺅٹ آف بِیٹ لوگوں کو جعلی چالان کے ذریعے لوٹ مار کرتے تھے۔ ٹریفک پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ نمبر 987/23 درج کردیا گیا ہے۔ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرکے پابند سلاسل کردیا گیا ہے۔