فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن، جرمانے
ملتان،ڈیرہ غازیخان(نیوز رپورٹر،سٹی رپورٹر)فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے زائد المعیاد اور ممنوعہ اشیا کی روک تھام کیلیے علی ٹان لڈن میں ڈسٹری بیوشن یونٹ جبکہ سبزی(بقیہ نمبر33صفحہ6پر )
منڈی میلسی میں کریانہ سٹور پر کارروائیاں کیں۔ ڈسٹری بیوشن یونٹ سے سینکڑوں لٹر زائد المعیاد کاربونیٹڈ ڈرنکس برآمد کرکے تلف کردی گئیں۔ کریانہ سٹور مالکان سے بھاری مقدار میں گٹکا برآمد کرکے تلف کردیا گیا۔ غیر معیاری اشیا تلف کرکے ڈسٹری بیوشن اور سٹور مالکان کو بھاری جرمانے کیے گئے۔ اسی طرح بہاولپور روڈ موسی پاک ملتان میں پاپڑ فیکٹری کو سٹوریج ایریا میں مصنوعی سویٹنر کی موجودگی ہونے، غلط لیبلنگ کرنے پر 60 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اس کے علاہ چاہ مراد والا شیر شاہ میں خوراک کی تیاری میں رنگ کاٹ کا استعمال کرنے پر بیکری کو 23 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا۔ مزید رائل بازار عبدالحکیم میں کریانہ سٹور کو ملاوٹی چائے کی پتی فروخت کرنے پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مزید برآں جنت روڈ خانیوال میں کھانوں کی تیاری میں ممنوعہ چائنہ نمک کا استعمال کرنے پر ریسٹورنٹ کو 15 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ زائدالمیعاد مشروبات کے استعمال سے ہیضہ، پیٹ درد اور معدے کی مہلک امراض جنم لیتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ممنوعہ خوراک کی روک تھام کیلیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
کوٹ چھٹہ ڈیرہ غازیخان میں سویٹس اینڈ بیکرز یونٹ کو صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور نیو کالج روڈ پر واقع کریانہ سٹور کو ایکسپائرڈ اشیاءکی فروخت کرنے پر بھاری جرمانے عائد کر دیئے گئےاسی طرح چوک سرور کوٹ ادو،پرانی چنگی مظفرگڑھ میں 2 ہوٹلز کو کھانوں کی تیاری میں گلی سڑی سبزیوں کا استعمال کرنے،پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بھرمار اور کھانے پینے کی اشیاءڈھانپ کر نہ رکھنے پر 50 ہزارروپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔اس کے علاوہ نور شاہ روڈ پر واقع بیکری کو حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیامزید کوٹ مٹھن راجن پور میں 2 کریانہ سٹورز کو ایکسپائری اشیاءاور ممنوعہ گٹکا بیچنے پر 25 ہزارروپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ عوام کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن نمبر 1223 پر مفت رابطہ کریں۔