لائن سپرنٹنڈنٹس کے تبادلوں کیخلاف حکم امتناعی ‘ این آئی آر سی میں کیس کی سماعت31اکتوبر تک ملتوی
ملتان (سٹاف رپورٹر‘خصوصی رپورٹر ) لائن سپریٹنڈنٹس کے دوسرے سرکلز میں تبادلوں کے خلاف این آئی آر سی(بقیہ نمبر17صفحہ6پر )
میں دائر کیس کی سماعت31اکتوبر تک ملتوی ۔واپڈا ہائیڈرو یونین( سی بی اے) نے لائن سپرنٹنڈنٹس کے تبادلوں کو نا انصافی اور بلا جواز قرار دیتے ہوئے این آئی آرسی کو درخواست دی تھی جس پر کورٹ نے ان تبادلوں کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا لیکن منسٹری آف پاور ڈویژن کی طرف سے انسداد بجلی چوری مہم کے سلسلے میں ہدایات کی روشنی میں میپکو انتظامیہ نے حکم امتناعی پر عملدرآمدنہ کیا اور تمام لائن سپرنٹنڈنٹس کو سختی سے چارج چھوڑ کر دوسرے سرکلز میں جوائننگ دینے کا حکم دے دیا اور اس پر عملدرآمد بھی ہوگیا۔ گزشتہ روز جج کی چھٹی کے باعث اس کیس کی سماعت 31اکتوبر تک ملتوی ہوگئی۔