نئی حلقہ بندی، پی پی 248 چنی گوٹھ کلاب،شاہی والا اور چولستان کی صوبائی نشست کےلئے متعدد امیدوار سامنے آگئے 

نئی حلقہ بندی، پی پی 248 چنی گوٹھ کلاب،شاہی والا اور چولستان کی صوبائی نشست ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اوچ شریف (نمائندہ پاکستان )قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں (بقیہ نمبر40صفحہ6پر )

کی نئی حلقہ بندی کے نتیجے میں تحصیل احمد پور شرقیہ کی یونین کونسلز چنی گوٹھ،راجڑہو،کلاب اور مہند کے علاوہ خرم پور یونین کونسل کے چند موا ضعات کو یزمان کی قومی و صوبائی نشست میں شامل کیے جانے کے بعد پی پی 248 چنی گوٹھ، کلاب،شاہی والا اور چولستان کی صوبائی نشست کے لیے متعدد امیدوار سامنے آگئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی مخدوم سید سمیع حسن گیلانی اپنے بڑے صاحبزادے مخدوم زادہ سید غو ث محی الدین گیلانی کو اس صوبائی حلقہ سے میدان میں اتارنے کے خواہشمند ہیں ان کی کوشش ہے کہ انہیں صوبائی نشست پر مسلم لیگ ن کا ٹکٹ مل جائے- دوسری طرف مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی کے سوتیلے بھائی پیپلز پارٹی کے مخدوم سید علی حسن گیلانی نے بھی چنی گوٹھ سے اپنے چند حامیوں سے اس سلسلے میں رابطہ کیااور انہیں پیشکش کی کہ وہ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر اس صوبائی نشست سے الیکشن میں حصہ لیں- معلوم ہوا ہے کہ مخدوم سید علی حسن گیلانی کی تحریک پر ابھی تک کوئی چنی گوٹھ سے اس صوبائی نشست کے لیے امیدوار بن کر سامنے نہیں آیا۔ جس پر مخدوم سید علی حسن گیلانی از خود اس نشست الیکشن لڑنے کے لیے پر تول رہے ہیں- مخدوم سید علی حسن گیلانی کی خواہش ہے کہ پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر صاحبزادہ محمد عثمان عباسی یزمان کی قومی نشست پر پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر انتخاب میں حصہ لیں اور مسلم لیگ ن کے چوہدری سعود مجید اور ق لیگ کے چوہدری طارق بشیر چیمہ کا انتخابی اکھاڑے میں مقابلہ کریں