آئس کا عادی ایک اور شخص دم توڑ گیا،دو روز میں مرنے والوں کی تعداد 8 ہوگئی

آئس کا عادی ایک اور شخص دم توڑ گیا،دو روز میں مرنے والوں کی تعداد 8 ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شجاع آباد (نمائندہ پاکستان) شجاع آباد میں آئس کے باعث(بقیہ نمبر39صفحہ6پر )

 مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے گزشتہ روز تھلہ والہ کا رہائشی راشد عرف کالا بھی جاں بحق ہوگیا, راشد آئس نشے کا عادی تھا, شجاع آباد میں آئس کے باعث دو روز میں مرنے والوں کی تعداد 8 ہوگئی جبکہ شجاع آباد پولیس نے آئس ڈیلرز کے خلاف کسی بھی قسم کی تاحال کوئی کارروائی نہ کی ہے شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ پولیس نوجوان نسل کو نشے کا عادی بنا کر موت کے منہ میں بھیجنے والے منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کاروائی کرے اور منشیات فروشوں سے مبینہ منتھلی لینے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی محکمانہ کاروائی عمل میں لائے تاکہ معاشرہ کو مزید تباہی سے بچایا جاسکے۔