دو اضلاع کی پولیس کو مطلوب 8 سال سے روپوش اشتہاری ملزم گرفتار
راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) راجن پور پولیس ٹیم تھانہ (بقیہ نمبر37صفحہ6پر )
کوٹ مٹھن نے 8سال سے روپوش خطر ناک اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔ گرفتار ملزم دو اضلاع کی پولیس راجن پور اور ڈیرہ غازیخان کو گزشتہ 8 سالوں سے مطلوب تھا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بشیر احمد ولد غلام رسول دو اضلاع کی پولیس کو اغوا اور قتل جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ڈی پی او نے تمام تھانہ جات کو اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے گذشتہ روز کوٹ مٹھن پولیس کو ملزم کی تھانہ کی حدود میں موجودگی کا علم ہوا تو پولیس نے جامع حکمت عملی اختیار کر کے ملزم کو گرفتارکر لیا پولیس افسران کا کہنا ہے کہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے ابتک پولیس کو متعدد کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔