ویٹرنری یونیورسٹی کا 14واں کانووکیشن 23نومبر کو ہو گا
لاہور (سٹی رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کا 14واںکانووکیشن23نو مبر کو سٹی کیمپس میں ہوگا۔ چانسلر/گورنر پنجاب محمد بلیغ الر حمن کانووکیشن کی صدارت کریںگے۔ اس حوا لے سے کا نو و کیشن کے انتظا مات کا جا ئزہ لینے کے لئے اجلا س کا انعقاد سٹی کیمپس لا ہور میں ہوا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کی ۔ اجلا س میں کانووکیشن کے لیے بنائی گئی انتظا می کمیٹیو ں کے کنو ئینر اور سیکر ٹر یو ں نے شر کت کی اور کانووکیشن کی تیا ری سے متعلقہ کیئے گئے انتظامات کے با رے میں اجلا س کو تفصیلی آگا ہ کیا ۔ کا نو وکیشن کی فل ڈریس ریہر سل 22نومبر کو سٹی کیمپس میں ہو گی۔#/s#