وزارت مذہبی امور نے نجی حج کمپنیوں کیخلاف شکایا ت خارج کر دیں
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) وزارت مذہبی امور نے18اگست کے بعد حج2023ءکے حوالے سے پرائیویٹ سکیم کی کمپنیوں کے خلاف آنے والی شکایات خارج کر دیں اور ان کو زیر سماعت نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت نے ہر سال کی طرح اس سال بھی اخبارات میں اشتہار شائع کیا تھا اگر کسی حاجی کو کسی کمپنی کے خلاف شکایت ہو تو وہ وزارت میں تحریری جمع کرائے۔