(ٹیپ) کی سالانہ اے جی ایم کا اجلاس آج کراچی میں ہو گا
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان(ٹیپ) کی سالانہ اے جی ایم کا41واں اجلاس آج کراچی میں ہو گا مرکزی چیئرمین ٹیپ ندیم اقبال کی زیر صدارت ہونے والے جنرل کونسل کے اجلاس میں نارتھ زون کے ممبران بذریعہ زوم شریک ہوں گے، پونے چھ بجے ممبران کی آمد ہو گی اورساڑھے چھ بجے اجلاس شروع ہو گا اے جی ایم میں سالانہ آڈٹ رپورٹ بھی پیش ہو گی۔