پوسٹ گریجویٹ سٹوڈنٹس کے سپلیمنٹری امتحانات جاری

   پوسٹ گریجویٹ سٹوڈنٹس کے سپلیمنٹری امتحانات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سٹی رپورٹر)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام پوسٹ گریجویٹ سٹوڈنٹس کے سپلیمنٹری امتحان کا وائیوا اور پریکٹیکلز انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں جاری ہے جو 31 اکتوبر 2023 تک جاری رہیں گے۔ایم فل کے 21 جبکہ ایم پی ایچ کے 38 سٹوڈنٹس امتحان دے رہے ہیں۔ پریکٹیکلز اور وایوا امتحان کی کنوینیر پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے بتایا کہ وایوا اور پریکٹیکلز کیلئے انٹرنل کے ساتھ ایکسٹرنل ایگزامنرز تعینات کئے گئے ہیں جنکا تعلق یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز، گوجرانوالہ میڈیکل کالج، شیخ زید ہسپتال، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی، علیم میڈیکل کالج سے ہے۔

۔ایکسٹرنل ایگزامنر میں ڈاکٹر تسکین، ڈاکٹر رضی حیدر، ڈاکٹر سمیرا، ڈاکٹر عائشہ ہمایوں، ڈاکٹر فاطمہ اور ڈاکٹر عثمان شامل ہیں جبکہ انٹرنل میں ڈاکٹر صائمہ ایوب، ڈاکٹر رخسانہ اور ڈاکٹر زھراءشامل ہیں۔ سپپلمنٹری امتحان کے وایوا کے علاوہ پریکٹیکل میں کلینکل ایگزامینیشن اف انفیکشن ڈیزیز، پریکٹیکل مائکرو بیالوجی اور رپورٹنگ رائٹنگ شامل ہیں۔