پاک افغان طور خم بارڈر پر الیکٹرانک ویزا ویری فیکیشن سسٹم نصب ، دہشتگردوں کے پاکستان داخلے کا امکان ختم 

پاک افغان طور خم بارڈر پر الیکٹرانک ویزا ویری فیکیشن سسٹم نصب ، دہشتگردوں کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        اسلام آ باد (آن لائن)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے طورخم سرحد پر الیکٹرانک ویزا ویریفیکیشن سسٹم نصب کردیا۔ الیکڑانک سسٹم کے باعث جعلی دستاویزات سے ملک میں جرائم پیشہ عناصر کے داخلے کا سدباب ممکن ہوسکے گا۔میڈیارپورٹ کے مطابق ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ویزا ویری فیکشن سسٹم طورخم سرحدی گزرگاہ زیرو پوائنٹ پر نصب کرنے سے جعلی دستاویزات سے دہشت گردوں یا دیگر جرائم پیشہ افراد کی پاکستان میں داخل ہونےکا امکان ختم ہوگیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرایف آئی اے یاسرعرفات کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ویزہ ویری فیکیشن سسٹم طورخم بارڈر زیروپوائینٹ پر نصب کرنے کا بنیادی فائدہ یہ ہے کہ غیرقانونی لوگ جو پاکستان میں داخل ہونا چاہتے تھے انہیں وہیں پر ہی روکا جاسکے گا۔ دوسری جانب افغان شہریوں کا کہنا ہے کہ ای ویزا سسٹم کی طور خم زیرو پوائنٹ پر تنصیب سے سفری دستاویزات کی فوری تصدیق کے ساتھ ساتھ انہیں طویل انتظار سے بھی چھٹکارہ ملے گا۔ الیکٹرانک ویری فیکیشن ویزا سسٹم کی طورخم زیرو پوائنٹ پر تنصیب سے دہشت گردوں کی انٹری بند اور ملک میں امن وامان قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

ای ویزا سسٹم

مزید :

صفحہ اول -