سینیٹ کا اجلاس آ ج ہو گا اسرائیلی جارحیت پر بحث ہوگی
اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹ آف پاکستان کا اجلاس(آج) جمعہ کی صبح ساڑھے 10 بجے ہو گا، اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا۔ایجنڈا کے مطابق اجلاس میں اسرائیلی جارحیت اور معصوم فلسطینیوں کے خلاف ظالمانہ کارروائی پر بحث کی جائے گی۔غزہ اسپتال پر اسرائیلی حملے میں مریضوں اور طبی عملے کی شہادت پر بحث کی جائے گی جبکہ فلسطین کے مسئلے پر حکومت پاکستان کے مقف اور کوششوں پر بھی بات کی جائے گی۔
سینیٹ