ملک کو بچانے کی تحریک میں چیئرمین پی ٹی آئی کےساتھ ہوں، علی محمد خان
اسلام آباد(آن لائن) ترجمان تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا ہے کہ میں ملک کو بچانے کی تحریک میں چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں۔نیب کو ختم نہیں ہونا چاہئے، نیب میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔سیاسی کارکن صرف زندہ باد کیلئے نہیں، لیڈر شپ کا موقع بھی دیں۔میاں صاحب کے وزیراعظم بننے میں پاکستان کے 22کروڑ عوام حائل ہیں ترجمان تحریک انصاف علی محمد خان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو اصولی طور پر وہیں آنا چاہئے تھا جہاں سے گئے تھے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے رول آف لاءکی تحریک چلائی،اگر آپ پاکستان کے سسٹم کو عزت نہیں دیں گے تو کون دے گا؟علی محمد خان نے ایک سوال پر کہا ہے کہ عہدے کو دیکھتے ہوئے کبھی سیاست نہ کریں،لوگ کچھ بھی کہیں، ہمارا لیڈر پاکستان کے جھنڈے سے مخلص ہے۔عدل و انصاف کا نظام نہیں ہو گا تو ملک کیسے چلے گا؟ الیکشن کمیش نے اپنی عزت نہیںبڑھائی، آئین کے مطابق عمل نہیں کیا۔خیبرپختونخوا اور پنجاب میں الیکشن کرا دینے چاہئے تھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی خوش دامن کا انتقال ہوا، تعزیت کیلئے گئے۔مولانا فضل الرحمان سے سیاسی گفتگو نہیں ہوئی، مغرب کی نماز اکٹھے ادا کی۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی جمہوریت کی اینٹیں سیاسی کارکن ہیں، ان کی عزت کریں۔ انسان کی عزت نفس کو مجروح نہ کریں،ملک کو آ گے لے کر جانا ہے تو سیاست کو مضبوط کرنا ہے۔
علی محمد خان