ای سی پی نے استحکام پاکستان پارٹی کو 'عقاب' کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا

    ای سی پی نے استحکام پاکستان پارٹی کو 'عقاب' کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو "عقاب" کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا۔استحکام پاکستان پارٹی نے الیکشن کمیشن کو عقاب کا نشان الاٹ کرنے کی درخواست دی تھی جس پر ای سی پی نے فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا۔الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے استحکام پاکستان کی درخواست منظور کر لی اور آئی پی پی کو "عقاب" کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا۔انتخابی نشان الاٹ ہونے کے بعد آئی پی پی کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوگیا، استحکام پاکستان پارٹی اب باضابطہ طور پر پاکستان میں ہونیوالے ہر طرح کے انتخابات میں حصہ لے سکے گی۔الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو ’عقاب‘ انتخابی نشان الاٹ کرنے کا تحریری فیصلہ بھی جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔

عقاب

مزید :

صفحہ اول -