ترازو کے پلڑے برابر ہونے سے ہی ملک بحرانوں سے نکلے گا : شہبا ز شریف

      ترازو کے پلڑے برابر ہونے سے ہی ملک بحرانوں سے نکلے گا : شہبا ز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترازو کے پلڑے برابر ہونے سے ہی پاکستان بحرانوں سے نکلے گا۔ انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر ) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اللہ تعالی کے لئے تمام تعریف ہے جو ظلم مٹاتا، سچائی کو عیاں کرتا اور مظلوموں کی دستگیری فرماتا ہے۔ العزیزیہ اور ایون فیلڈ مقدمات میں ناحق سزاﺅں کے خلاف قائد محمد نواز شریف کی اپیلوں کی بحالی ناانصافی کے سیاہ دور میں نظام عدل پر لگنے والے دھبے کو دھونے کی طرف ایک قدم ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ حالات و واقعات اور ناقابل تردید شواہد ثابت کر چکے ہیں کہ کیسے پاناما سے اقامہ اور بیٹے سے تنخواہ کیوں نہ لی، کے تصور پر بلیک لا ڈکشنری کی تشریح سزا بنا دی گئی۔ میں قائد محمد نواز شریف، ان سے محبت کرنے والے عوام اور کارکنوں کو مبارک دیتا ہوں۔ ان شااللہ فتح انصاف کی ہوگی، ترازو کے پلڑے برابر ہونے سے ہی پاکستان بحرانوں سے نکلے گا۔مزید بر آںسابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے پوری امید ہے انتخابات وقت پر ہونگے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے میں موجود شہباز شریف سے سوال کیاگیاکہ کیا انتخابات و قت پر ہونگے جس کے جواب میں شہباز شریف نے کہا پوری امید ہے کہ انتخابات وقت پر ہونگے انشا اللہ۔مسلم لیگ ن کے صدر سے سوال کیا گیا آپ نے کہا تھا نیب سیاستدانوں کےخلاف استعمال ہوتی رہی، اب نواز شریف کےخلاف استعمال ہوئی، کیا سیاسی جماعتوں کےساتھ نیب کے سیاسی استعمال کے بند ہونے پر بات ہونی چا ہیے ۔شہباز شریف نے جواب دیا میاں صاحب اس بات پر متفق ہیں۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ آج اس نا انصافی کے خاتمے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے جس کا شکار پچھلے سات سال سے پاکستان تھا اور جس کے نتیجے میں پاکستان آج کے بحرانوں میں گھرا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے اِس ناانصافی کا خاتمہ ہوتا چلا جائے گا پاکستان پھر سے ترقی اور خوشحالی کی طرف بڑھنا شروع ہو جائے گا جس کا آغاز نواز شریف کی قیادت میں ہوا تھا ،انشااللہ

شہباز شر یف

مزید :

صفحہ اول -