ڈالر کی قدرمیں پھر اضافہ ، فی تولہ سونا مزید سستا
کراچی (سٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیاں)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روزکاروبار کا ملا جلا دن رہا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 8 پوائنٹس اضافے سے 51 ہزار 185 پر بند ہوا۔کاورباری دن میں 100انڈیکس 380 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 51 ہزار 520 رہی جبکہ 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 51 ہزار 140 رہی۔بازار میں 36 کروڑ 40 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 10 ارب 92 کروڑ روپے سے زائد رہی۔اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 5 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 452 ارب روپے ہے۔ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کے بھاو_¿ میںجمعرات کے روز 21 پیسے کا اضافے ہوا ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ڈالر کا بھاو_¿ 280 روپے 9 پیسے رہا۔واضح رہے انٹربینک میں گزشتہ روز بھی ڈالر کا بھاو_¿ 45 پیسے اضافے کے بعد 279 روپے 88 پیسے ہوگیاتھا۔ ادھرملک میں سونے کی فی تولہ قیمت مزیدکم ہوگئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 750 روپے کم ہوکر2 لاکھ 8 ہزار 450 روپے ہوگئی۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاو_¿ 643 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 78 ہزار 712 روپے ہو گیا۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاو_¿ 20 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 970 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
ڈالر