الیکشن کمیشن کا ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو عہدے سے ہٹانے کا حکم 

  الیکشن کمیشن کا ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو عہدے سے ہٹانے کا حکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ڈپٹی کمشنر اور انسپکٹر جنرل اسلام آباد کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کر دیے۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کو تبدیل کیا جائے۔الیکشن کمیشن نے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کو بھی تبدیل کرنے کا کہا ہے، الیکشن کمیشن نے اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کو دونوں افسران کے تبادلے کیلئے مراسلہ بھیجا ہے۔علاوہ ازیں وفاقی وزرا کے عام انتخابات پر اثر انداز ہونے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کردی۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے5 رکنی بینچ نے وفاقی وزرا کے عام انتخابات پر اثر انداز ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کی، جس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پیش ہوئے اور بتایا کہ الیکشن کمیشن نے نوٹس نہیں دیا۔ الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت منگل تک ملتوی کردی۔علاوہ ازیںالیکشن کمیشن کہا ہے کہ انتخابات ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے، انتخابات کے انعقاد سے متعلق تمام تیاریاں مکمل ہیں۔اپنے بیان میں الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ حلقہ بندی کی اشاعت کے بعد الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا، حلقہ بندیوں کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے۔ترجمان کے مطابق حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائر کرنے کا دوسرا مرحلہ (آج) جمعہ کو مکمل ہو جائے گا، الیکشن کمیشن 30 اور31 اکتوبر سے اعتراضات پر سماعت شروع کرے گا۔الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ 30نومبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع کی جائے گی اور حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کے بعد الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کے فیصلوں میں کسی قسم کا ابہام نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن 

مزید :

صفحہ اول -