چیئرمین پی ٹی آئی کی وکلاءاور فیملی  سے ملاقات کی درخواست نمٹا دی گئی

     چیئرمین پی ٹی آئی کی وکلاءاور فیملی  سے ملاقات کی درخواست نمٹا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی وکلاءاور فیملی سے ملاقات کی درخواست نمٹا دی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی، وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کا نیا شیڈول بنایا ہے، سپرنٹنڈنٹ جیل نے نئے شیڈول میں تھوڑا ریلیف دینے کی کوشش کی ہے۔وکیل شیرافضل مروت نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کی مرضی سے ملاقات کیلئے کچھ لوگوں کے نام شامل اور نکالے گئے ہیں، دس وکلاءکو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی گئی ہے، دوسری جانب الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف نوٹس واپس لے لیا۔الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف حلقہ این اے 24 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ان کے خلاف جاری کیا گیا نوٹس واپس لے لیا۔

 درخواست نمٹا دی

مزید :

صفحہ اول -