پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کا ابھی وقت نہیں آیا،حافظ حمداللہ
اسلام آباد(این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف)نے کہاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی یا ان کی ذات سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کا ابھی وقت نہیں آیا۔نجی ٹی وی پروگرام میں پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات پر ترجمان جے یو آئی (ف)حافظ حمداللہ نے کہاکہ پی ٹی آئی کو قوم پر مسلط کیا گیا ہر منتخب پارلیمان چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کا چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ سیاسی اختلاف تھا ذاتی نہیں۔حافظ حمد اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، سیاسی لوگ ملتے ہیں تو سیاسی باتیں بھی ہوتی ہیں،اچھی بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی نے بھی فضل الرحمان قد کاٹھ تسلیم کیا۔ترجمان نے کہا کہ سیاسی میدان میں بھی پی ٹی آئی فضل الرحمان کو سیاسی امام تسلیم کرے گی،سیاسی اتحاد کی باتیں قبل ازوقت ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کا ابھی وقت نہیں آیا۔
حافظ حمداللہ