شائقین کرکٹ پاکستان ٹیم کی حوصلہ افزائی کریں، پی سی بی

   شائقین کرکٹ پاکستان ٹیم کی حوصلہ افزائی کریں، پی سی بی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین اور کرکٹرز سے پاکستان ٹیم کو سپورٹ کی اپیل کی ہے ۔ ٹیم کی متواتر تین ناکامیوں پر بورڈ شائقین کرکٹ کے جذبات اور احساسات کو سمجھتا ہے، البتہ اس موقع پر بورڈ انتظامیہ عوام اور سابق کرکٹرز سے امید رکھتی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کپتان بابراعظم اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے، ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو ابھی 4 میچز کھیلنے ہیں ، امید ہے قومی ٹیم شکست کو بھول کر آنے والے مقابلوں میں مثبت اور اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔