پاکستان کو ورلڈ کپ میں رہنے کیلئے آج میچ جیتنا ہوگا، رمیز راجہ
لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا کہ آج پاکستان کے لئے بہت اہم میچ ہے اور جیت کی صورت میں ہی پاکستان ورلڈ کپ میں اپنا سفر جاری رکھ سکتا ہے شکست کی صورت میں پاکستان کو آگے بڑھنا مشکل ہوجائے گا ۔
رمیز راجہ نے مزید کہا کہ آج ٹیم کو اپنی بہترین پرفارمنس دینا ہوگی اور ہر کھلاڑی کو صر ف جیت کا ہی جذبہ لیکر میدان میں اترنا ہوگا رمیز راجہ نے کہا کہ امید ہے کہ آج کھلاڑی میچ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے میدان میں اتریں گے کپتان بابر اعظم کے لئے آج کا میچ جیتنا ایک بہت بڑا چیلنج ہوگا۔