قومی باﺅلر حسن علی بخار میں مبتلا، آج میچ میں شرکت مشکوک

    قومی باﺅلر حسن علی بخار میں مبتلا، آج میچ میں شرکت مشکوک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، فاسٹ بولر حسن علی بخار میں مبتلا ہوگئے۔ذرائع کے مطابق حسن علی گزشتہ روز ٹیم کے پریکٹس سیشن میں بھی شریک نہیں ہوئے، ان کی آج جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں شرکت بھی مشکوک ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ حسن علی کی جگہ آج جنوبی افریقا کے خلاف محمد وسیم جونیئر کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے دوسری جانب ٹیم مینجمنٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آج صبح حسن علی کی طبعیت دیکھ کر ان کی میچ میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کریں گے ہماری کوشش ہے کہ ہم آج جنوبی افریقہ سے اہم میچ میں بہترین ٹیم میدان میں اتاریں۔

  اور میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں۔