چوہنگ ، ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق
لاہور (کر ائم رپو رٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور میں چوہنگ کے علاقے شیر شاہ میں ٹک ٹاک بناتے گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا پولیس کے مطابق 18 سالہ علی ذیشان گولی لگنے سے موقع پر چل بسا، متوفی اپنے دوست عثمان کو ملنے اس کے گھر گیا تھا جہاں واقعہ پیش آیا علاوہ ازیں پولیس نے متوفی کے دوست کا بیان حاصل کرلیا پولیس کے مطابق مقتول اپنے دوست کو ملنے سردار ٹاﺅن آیا تھا جبکہ پولیس نے متوفی کے دوست کو حراست میں لے لیا جس کے بیان کے مطابق ٹاک ٹاک بناتے ہوئے گولی چلی پولیس کے مطابق مشتبہ ملزم عثمان کو حراست میں لیکر اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔