پولیس کی کارروائی، ملزمان گرفتار موبائل فونز، نقدی دیگرسامان برآمد
لاہور(کر ائم رپو رٹر)شفیق آباد انویسٹی گیشن پولیس ریکارڈ یافتہ چور گینگ کے 3پیشہ ور ملزمان گرفتار کر لیے تفصیلات کے مطابق شفیق آباد انوسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کے دوران چوری کی وارداتوں میں ملوث پیشہ ور گینگ کے سرغنہ ابرار عرف کالی اور اس کےساتھی مصطفی اور رحمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے موبائل فونز، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاءبرآمد کر لیں پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں چوری کے متعدد مقدمات ٹریس ہوئے ہیں ۔