سی سی پی او کا خاتون پر تشدد کا نوٹس، ایس پی صدر کو تحقیقات کا حکم
لاہور (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیا نہ نے مانگا روڈ رائیونڈ اڈا پلاٹ سرائے میں با اثر افراد کا ایک خاتون پر تشدد کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو فوری معاملے کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔ اس موقع پر سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ خاتون کو ہر حال میں انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی خاتون کی جانب سے تھانہ مانگا منڈی میں درخواست دائر کی گئی تھی اور سی سی پی او لاہور سے انصاف کی اپیل کی گئی تھی جس پر سی سی پی او نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ ایس پی کو ہدایت کی تھی کہ خاتون کی درخواست پر ایکشن لیا جائے اور ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔